
صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں نے آئل ٹینکر پر قبضہ کر لیا، اونر 25 نامی جہاز میں11 افراد پر مشتمل پاکستانی کریو بھی موجود ہے۔شپنگ ذرائع کے مطابق جہاز پر 21 اپریل کو قزاقوں نے حملہ کیا، وزارتِ بحری امور کے ڈائریکٹوریٹ آف پورٹ کا پاکستانی کریو سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ذرائع کے مطابق جہاز پر بھیجنے والی ایجنسی بھی اس معاملے پر خاموش ہے۔کریو کے خاندانوں کے مطابق انڈونیشین کیپٹن کی رہائی کے لیے انڈونیشیا قزاقوں سے بات چیت کر رہا ہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved