
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے معروف برطانوی نژاد پاکستانی ڈاکٹر حسنات خان نے ملاقات کی ہے۔ اس دوران انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ پنجاب کو دنیا بھر میں میڈیکل ٹوورازم کا ہب بنانا چاہتی ہیں۔ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے ڈاکٹر حسنات کو ڈین جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ اس ملاقات میں نوتعمیر شدہ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے متعلق انتظامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیاوزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو بہترین ادارہ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ پاک دھرتی کے سپوت نے غریب ہم وطنوں کی خدمت کا راستہ چن لیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب ہی نہیں پاکستان کے ہر فرد کو دل کے علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کےلیے کوشاں ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کو دنیا میں میڈیکل ٹووارزم کا ہب بنانا چاہتے ہیں
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved