شمالی کوریا کا نیا تجربہ، متعدد بیلسٹک میزائل فائر کئے، جنوبی کوریا کی مذمت

Share

شمالی کوریا نے آج ایک بار پھر بیلسٹک میزائل تجربہ کرتے ہوئے متعدد بیلسٹک میزائل فائر کیے۔جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق میزائل شمالی کوریا کے مشرقی ساحلی شہر سنپو کے قریب سے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 10 منٹ پر فائر کیے گئے اور تقریباً 140 کلومیٹر تک پرواز کے بعد سمندر میں گرے۔رپورٹ کے مطابق رواں ماہ یہ شمالی کوریا کا چوتھا جبکہ رواں سال کا ساتواں میزائل تجربہ ہے۔جاپانی حکومت نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ میزائل جزیرہ نما کوریا کے مشرقی ساحل کے قریب گرے۔میزائل تجربے کے بعد جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر بلیو ہاؤس نے ہنگامی سکیورٹی اجلاس طلب کیا اور ان تجربات کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ واضح نہیں ہو سکا کہ فائر کیے گئے میزائل کس نوعیت کے تھے، تاہم سنپو وہ مقام ہے جہاں آبدوزیں اور آبدوز سے داغے جانے والے بیلسٹک میزائلوں کے تجرباتی نظام موجود ہیں

Check Also

افریقی خیراتی تنظیم نے پرنس ہیری کیخلاف مقدمہ کر دیا

Share برطانیہ کے شہزادے پرنس ہیری کے خلاف افریقی ایڈز خیراتی تنظیم سینٹیبالے نے لندن …