مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ذوالقعدہ کے چاند سے متعلق اعلان کر دیا

Share

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ذوالقعدہ 1447 ھ کے چاند سے متعلق اعلان کر دیا۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں، جس کے مطابق یکم ذوالقعدہ 1447 ہجری بروز اتوار 19 اپریل 2026 کو ہوگا۔واضح رہے کہ سپارکو کے مطابق نیا چاند 17 اپریل کو شام 4:52 بجے پیدا ہوا تھا اور 18 اپریل کی شام رویت کے امکانات بہت روشن تھے۔مولانا عبدالخبیر آزاد ںے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں کہیں مطلع صاف اور کہیں ابر آلود رہا، ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ دعا ہے اللہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ فرمائے، خطے میں امن کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر و وزیر اعظم شہباز شریف کی کوششوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، ملکی اعلی لیڈرشپ نے پاکستان کا نام فخر سے بلند کر دیا

Check Also

فتنہ الخوارج کا سرغنہ عامر سہیل گرفتار، افغان طالبان کی پشت پناہی کا انکشاف

Share سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے اہم سرغنہ عامر سہیل عرف مولوی حیدر کو …