ایران کا آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کا اعلان

Share

ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے تناظر میں آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو تمام کمرشل جہازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے اور جنگ بندی کی باقی مدت کے دوران یہ راستہ مکمل طور پر فعال رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اس دوران تجارتی جہازوں کی آمد و رفت جاری رہے گی، تاہم جہازوں کو ایران کی بندرگاہوں اور بحری امور کی تنظیم کی جانب سے پہلے سے مقرر کردہ مربوط راستوں پر سفر کرنا ہوگا۔ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق یہ اقدام خطے میں کشیدگی میں کمی اور عالمی تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے لیے نہایت اہم گزرگاہ ہے، اور اس کی بندش یا بحالی کے عالمی معیشت پر براہِ راست اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

Check Also

آبنائے ہرمز کھولنے پر ایران کا شکریہ، صدر ٹرمپ

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے پر ایران کا شکریہ ادا کردیا۔اپنے …