برطانوی وزیراعظم کا آبنائے ہرمز کھلنے کا خیر مقدم

Share

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔پیرس میں پریس کانفرنس کے دوران برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا ایک عالمی ضرورت اور ذمے داری ہےانہوں نے کہا کہ ہم آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، اہم آبی گزر گاہ کو دوبارہ کھولنا ایک ایسے ’مستقل اور قابلِ عمل منصوبے‘ پر ہونا چاہیے جو طویل مدت تک چل سکے۔سر کیئر اسٹارمر نے مزید کہا کہ برطانیہ اور فرانس جہاز رانی کی حفاظت کے لیے دفاعی فوجی مشن کی قیادت کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ دفاعی مشن آبنائے ہرمز کے علاقے میں بارودی سرنگوں کو صاف کرنے اور جہاز رانی کی حفاظت کے لیے کام کرے گا۔

Check Also

امریکا کو اپنے جرائم پر پچھتاوا ہونے تک اس کی افواج پر حملے جاری رہیں گے: ایران

Share ایران نے خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں اور ڈرون سے جوابی حملے …