پاور سیکٹر ملازمین کو بجلی کے مفت یونٹس کی سہولت ختم

Share

ملکی تاریخ میں پہلی بار حکومت نے پاور سیکٹر کے ملازمین کیلئے بجلی کے مفت یونٹس کی سہولت ختم کر دی۔وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے پاور سیکٹر کے ملازمین کیلئے فری یونٹس کی سہولت کے خاتمے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاور سیکٹر کے اہلکاروں کے فری یونٹس ختم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معزز عدالت نے پاور ڈویژن کی عرضی کو قبول فرمایا، فری یونٹس کا خاتمہ عوام کا سب سے پرانا اور دیرینہ مطالبہ تھا، اللہ تعالیٰ نے اس مطالبے کو پورا کرنے کا اعزاز انہیں عطا فرمایا ہے۔وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ہر وہ اقدام ضرور کیا جائے گا جو ملک اور قوم کی اجتماعی بہتری کیلئے ہو، حکومت عوامی مفاد میں اصلاحات کے عمل کو جاری رکھے گی۔

Check Also

فتنہ الخوارج کا سرغنہ عامر سہیل گرفتار، افغان طالبان کی پشت پناہی کا انکشاف

Share سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے اہم سرغنہ عامر سہیل عرف مولوی حیدر کو …