موٹروے ایم ون پر خوفناک حادثہ کار سوار 2 نوجوان ہلاک

Share

لیسٹرشائر کی ایم 1 موٹروے پر کار کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں سوار دو افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک تیز رفتار کار اچانک ایک پل سے نیچے جا گری اور نیچے سے گزرنے والی منی بس سے جاٹکرائی۔یہ تصادم اس قدر شدید تھا کہ کار میں سوار دونوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ منی بس میں موجود مسافر خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں اور عینی شاہدین سے اہم معلومات فراہم کرنے کی اپیل کردی۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے

Check Also

سپریم کورٹ کا عمران خان کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری

Share سپریم کورٹ نے عمران خان کے آنکھوں کے علاج اور طبی سہولیات سے متعلق …