پاکستان ایران ٹرانزٹ کوریڈور کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

Share

پاکستان ایران ٹرانزٹ کوریڈور کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ کسٹم کے اعلامیے کے مطابق کراچی سے پہلی برآمدی کھیپ تاشقند کے لیے روانہ کردی گئی ہے، نئے تجارتی راستے کے ذریعے پہلی کھیپ میں منجمد گوشت روانہ کیا گیا ہے، برآمدی کھیپ رمدان بارڈر سے ایران میں داخل ہو کر وسطی ایشیائی ریاستوں تک پہنچے گی۔درآمدی سامان گوادر سے ایرانی علاقے رمدان پہنچا جہاں سے یہ سامان آگے وسط ایشیا کے ممالک تک پہنچے گا۔ ترجمان کے مطابق اس طرح پاکستان سے ایران کے راستے وسط ایشیا کے ممالک تک ایک نئے زمینی تجارتی راستہ قائم ہو گیا ہے۔پاکستان ایران ٹرانزٹ کوریڈور ٹی آئی آر نظام کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ جو ایران اور وسطی ایشیائی ریاستوں تک برآمدات کیلئے ایک متبادل اور موثر زمینی راستہ فراہم کرے گا۔اس اقدام سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ، ترسیلی وقت میں کمی اور ملکی صنعت و تجارت کیلئے نیئی راہیں ہموار ہوں گی

Check Also

جنگ بندی مذاکرات، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد پہنچ گئے

Share ایران سے جنگ بندی مذاکرات کے لیے امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس …