اومنی گروپ پر پلی بارگیننگ کا الزام لگانے پرعمران خان کو 9 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

Share

اومنی گروپ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 9 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔عمران خان کی جانب سے اومنی گروپ کی نیب سے پلی بارگین اور سابق صدر آصف زرداری کے ساتھ کاروباری معاملات سے متعلق الزام پر اومنی گروپ نے 9 ارب روپے ہرجانے اور غیر مشروط معافی مانگنے کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔لیگل نوٹس میں خواجہ عبدالغنی کی جانب سے ان کے وکلاء نے عمران خان کے اومنی گروپ کے حوالے سے الزامات کو من گھڑت اور جھوٹا قرار دیا۔نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے گذشتہ کئی سال سے اومنی گروپ اور سابق صدر آصف زرداری کے تعلقات پر پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔اومنی گروپ کا مؤقف ہے کہ عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب میں اومنی گروپ کی پلی بارگین کے حوالے سے بیان میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔نوٹس میں مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان ان بیانات پر معافی مانگیں اور ہرجانے کے طور پر 9 ارب روپے دیں بصورت دیگر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar