ایرانی آج زندہ ہیں تو اس کی واحد وجہ مذاکرات ہیں، امریکی صدر ٹرمپ

Share

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایرانی آج زندہ ہیں تو اس کی واحد وجہ مذاکرات ہیں۔اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات پر ٹرمپ نے کہا مذاکرات کامیاب ہوں گے یا نہیں؟ اگلے 24 گھنٹوں میں پتہ چل جائے گا۔ امریکی جریدے نیو یارک پوسٹ سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو امریکا پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ فوجی کارروائیاں شروع کردے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانیوں کو یہ احساس نہیں کہ ان کے پاس کوئی کارڈ نہیں، ایران کے پاس آبی گزر گاہوں میں دنیا سے قلیل مدتی بھتہ خوری کے سوا کوئی کارڈ نہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی آج زندہ ہیں تو اس کی واحد وجہ مذاکرات ہیں، ایرانی جنگ سے زیادہ فیک نیوز اور پبلک ریلیشنز کے استعمال میں ماہر ہیں

Check Also

امریکا کا ایرانی رہنماؤں کے متعلق معلومات پر ایک کروڑ ڈالر انعام کا اعلان

Share امریکا نے ایرانی رہنماؤں کے بارے میں معلومات پر ایک کروڑ ڈالر انعام کا …