کوہاٹ میں فائرنگ، لیڈی ڈاکٹر قتل، ہسپتالوں کا بائیکاٹ

Share

صوبۂ خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ میں ایک لیڈی ڈاکٹر کے فائرنگ سے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔ لیڈی ڈاکٹر مہوش ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد گھر واپس جا رہی تھیں کہ ڈبل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے۔ادھر لیڈی ڈاکٹر مہوش کے قتل کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے اسپتال بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے نتیجے میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عبید کا کہنا ہے کہ جب تک واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا، احتجاج جاری رہے گا اور مکمل ہڑتال کی جائے گی۔انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے سزا دی جائے۔دوسری جانب پولیس کے مطابق لیڈی ڈاکٹر مہوش کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Check Also

کوہاٹ: پولیس لائن کے قریب خودکش حملہ، 21 افراد شہید، 103 زخمی، مقابلے میں 7 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکاروں …