پاکستان کی افغانستان میں ایئر سٹرائیکس، 80 سے زائد دہشتگردوں کی ہلاکتیں کنفرم

Share

پاکستانی فورسز کی افغانستان میں خوارج کے ٹھکانوں پر ایئر سٹرائیکس کے نتیجے میں 80 سے زائد دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔پاکستان کی جانب سے گزشتہ رات انٹیلی جنس بیسڈ ایئر سٹرائیکس میں افغانستان کے 3 صوبوں میں دہشتگردوں کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا، ننگر ہار، پکتیکا اور خوست میں موجود فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے 7 مراکز کو تباہ کیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فضائی حملوں میں 80 سے زائد خارجیوں کے جہنم واصل ہونے کی اطلاع کنفرم ہے، جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی امکان ہے۔جو مراکز تباہ کیے گئے ان میں نیا مرکز نمبر ایک ننگرہار، نیا مرکز نمبر 2 ننگر ہار، خارجی مولوی عباس مرکز خوست، خارجی اسلام مرکز ننگر ہار، خارجی ابراہیم مرکز ننگر ہار، خارجی ملا رہبر مرکز پکتیکا اور خارجی مخلص یار پکتیکا شامل ہیں۔

Check Also

امریکی صدر ٹرمپ ایرانی رہنماؤں کو براہ راست نشانہ بنائیں گے: برطانوی خبر ایجنسی کا دعویٰ

Share برطانوی خبر ایجنسی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ …