کروڑوں کی نادہندہ بھارتی ایئرلائن پر بنگلادیشی فضائی حدود بند

Share

بنگلادیش نے بھارتی ایئرلائن اسپائس جیٹ کو 19 فروری 2026 سے اپنی فضائی حدود اور ایئرپورٹ کے استعمال سے روک دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئرلائن نے تقریباً 42 کروڑ بھارتی روپے (5 ملین ڈالر سے زائد) کے واجبات ادا نہیں کیےبنگلادیش کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے بی) کے مطابق بھارتی ایئرلائن پر نیویگیشن، لینڈنگ، پارکنگ اور دیگر ہوائی اڈہ چارجز کی مد میں کئی سال سے بقایا جات واجب الادا ہیں۔اتھارٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پابندی کے تحت اسپائس جیٹ کی پروازیں نہ تو بنگلادیشی فضائی حدود میں داخل ہو سکیں گی اور نہ ہی ملک کے کسی ایئرپورٹ پر لینڈ کر سکیں گی۔

Check Also

ایران اپنے مفادات اور آزادی کی لڑائی لڑ رہا ہے، ولادیمیر پیوٹن

Share روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس سمجھتا ہے کہ ایران …