برطانوی حکومت کا اسرائیل سے مغربی کنارے پر کنٹرول کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

Share

برطانوی حکومت نے اسرائیل سے مغربی کنارے پر کنٹرول کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔مغربی کنارے پر قبضے کو وسعت دینے کے اسرائیلی کابینہ کے فیصلےکی مذمت کرتے ہیں، فلسطین کی جغرافیائی ساخت کو یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے۔برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بھی کوشش بین الاقوامی قوانین سے متصادم ہوگی۔دوسری جانب برطانوی حکومت نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ ان فیصلوں کو فوری طور پر واپس لے۔

Check Also

اسرائیل کا حماس کے عسکری ونگ القسام کے سینئر ترین بریگیڈیئر الحداد کو شہید کرنے کا دعویٰ

Share اسرائیلی حکام نے حماس کے عسکری ونگ القسام کے سینئر ترین رکن عزالدین الحداد …