بنگلہ دیش کو ایک ایونٹ کی میزبانی ملے گی، جرمانہ بھی نہیں ہوگا، آئی سی سی

Share

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے ساتھ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 نہ کھیلنے پر بنگلا دیش پر کوئی جرمانہ نہیں کیا جائے گا بلکہ بنگلا دیش کو آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی دی جائے گی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ لاہور میں ہونے والے مذاکرات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئے، آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی بی کے درمیان کھلے اور مثبت مذاکرات ہوئے، ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 اور جنوبی ایشیا میں کرکٹ کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ آئی سی سی کا مکمل رکن اور عالمی کرکٹ کا اہم ستون ہے، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں عدم شرکت پر افسوس ہے۔اعلامیہ کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے بی سی بی پر مالی، انتظامی یا اسپورٹنگ پابندی نہیں لگائی جائے گی، بنگلہ دیش کو ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی سے رجوع کرنے کا حق حاصل ہے۔آئی سی سی نے 20 کروڑ سے زائد شائقین پر مشتمل بنگلہ دیش کو اہم کرکٹ مارکیٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش 2028 سے 2031 کے درمیان ایک آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا، آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی معمول کے طریقہ کار سے مشروط ہوگی۔

Check Also

لاہور میں پاکستان، بنگلادیش اور آئی سی سی کے مذاکرات ختم، بریک تھرو کا امکان

Share لاہور میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)، پی سی بی اور بی سی …