آئی سی سی سے رجوع نہیں کیا، پی سی بی نے بھارتی میڈیا کا دعویٰ مسترد کر دیا

Share

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے رجوع کرنے کے بھارتی میڈیا کے تمام دعوے مسترد کر دیئے۔پی سی بی ترجمان عامر میر نے کہا کہ پی سی بی بھارتی سپورٹس صحافی وکرانت گپتا کے دعوے کو مسترد کرتا ہے، پی سی بی نے آئی سی سی سے رجوع نہیں کیا۔ترجمان پی سی بی نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح ہندوستانی میڈیا کے گماشتے افسانے پھیلانے میں مصروف ہیں۔عامر میر نے کہا کہ تھوڑا صبر اور، وقت واضح طور پر دکھائے گا کہ اصل میں کس نے دستک دی اور کس نے نہیں کی۔

Check Also

مشکوک انجری، ڈسپلن کی خلاف ورزی، امام الحق کیخلاف ابتدائی رپورٹ تیار

Share مشکوک انجری اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پاکستانی امام الحق کے خلاف ابتدائی …