اسلام آباد: خودکش حملہ آور کا شناختی کارڈ مل گیا، تصویر سامنے آ گئی

Share

اسلام آباد کی امام بارگاہ میں خودکش حملہ کرنے والے حملہ آور کا شناختی کارڈ مل گیا۔تفتیشی ذرائع کے مطابق خودکش بمبار کا شناختی کارڈ دھماکے والی جگہ سے ملا، حملہ آور کی شناخت شناختی کارڈ پر درج نام یاسر سے ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار گزشتہ 5 ماہ افغانستان میں مقیم رہا. خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد کے پشاور میں گھر پر چھاپہ مار کر اس کے 2 بھائیوں اور 1 خاتون کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسجد و امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ کے اندر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 32 افراد شہید اور 170 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔نمازِ جمعہ کے دوران مسجد میں داخلے سے روکنے پر حملہ آور نے خود کو گیٹ پر اڑا لیا تھا

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …