
پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں پارٹی کی آئندہ سیاسی حکمتِ عملی اور اہم قومی و صوبائی امور پر غور کیا گیا جس کے بعد مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اعلامیہ جاری کیا گیا۔ خیبر پختونخوا ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اعلامیہ پڑھ کر سنایا، اعلامیے کے مطابق 8 فروری کو بعد از نمازِ مغرب مشعل بردار ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ دن کے وقت شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی،پارٹی کی جانب سے دکانداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس احتجاج میں ہم آواز بنیں۔اجلاس میں بانی تحریک انصاف کی صحت سے متعلق امور پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ بانی چیئرمین تک ان کے ذاتی معالج کو فوری رسائی دی جائے، اس حوالے سے سپریم کورٹ کے سامنے دوبارہ یاد دہانی کی یادداشت پیش کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وادی تیراہ سے جبری انخلا کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہاں کے رہائشیوں کی فوری بحالی یقینی بنائی جائے، شرکا نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ عوام کو بلا تاخیر ان کے گھروں میں واپس بسایا جائے اور ان کے مسائل کا مستقل حل نکالا جائے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved