ایران اور اسرائیل کے درمیان جوہری تصادم کو روکا، امریکی صدر کا دعویٰ

Share

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جوہری تصادم کو روکا ہے۔ٹروتھ سوشل جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا دنیا کا سب سے طاقتور ملک ہے، پہلی مدت میں امریکی فوج کو مکمل طور پر ازسرِ نو مضبوط کیا، امریکا نے نئے اور جدید جوہری ہتھیار تیار کیے۔انہوں نے کہا کہ اسپیس فورس کا قیام میری حکومت کا بڑا کارنامہ ہے، امریکا اپنے بحری بیڑے میں جدید ترین اور انتہائی طاقتور جنگی بحری جہاز شامل کر رہا ہے، نئے بیٹل شپس دوسری جنگِ عظیم کے جہازوں سے سو گنا زیادہ طاقتور ہوں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری جنگ رکوانے میں کردار ادا کیا، روس اور یوکرین کے درمیان ایٹمی جنگ نہیں ہونے دی، امریکا کو نئے اور جدید جوہری معاہدے کی ضرورت ہے۔

Check Also

ایران کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں، امید ہے کامیاب ہوں گے، ٹرمپ

Share امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں، امید …