سابق انگلش کرکٹر ناصر حسین کی آئی سی سی کے دوہرے معیار پر تنقید

Share

سابق انگلش کپتان ناصر حسین بھی آئی سی سی کے دوہرے معیار پر بول پڑے، کہا اگر بنگلہ دیش کی جگہ بھارت وینیو تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتا تو آئی سی سی کیا کرتا؟انہوں نے کہا کہ کیا آئی سی سی بھارت کو بھی ایونٹ سے باہر کردیتا؟ آئی سی سی کو بنگلہ دیش اور پاکستان کو بھی بھارت کی طرح برابری سے ڈیل کرنا ہوگا۔ناصر حسین بولے اچھا لگا کہ بنگلہ دیش اپنی بات پر قائم ہے۔ وہ اپنے کھلاڑی کے لیے کھڑے ہوئے۔سابق انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کا ساتھ دے کر اچھا کام کیا، کسی کو کھڑا ہوکر یہ ضرور کہنا ہوگا سیاست بہت ہوئی، اب ہم کرکٹ کھیل لیں

Check Also

چیف الیکشن کمشنرکا نگراں وزیراعظم کے مشیراحد چیمہ کو آج ہی ہٹانے کا حکم

Share چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے مشیر …