
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے معاہدہ نہ کیا تو اگلا حملہ کہیں زیادہ بدتر ہوگا۔خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو معاہدہ نہ کرنے پر بدترین حملے کا سامنا کرنے کی دھمکی دے دی۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایک بہت بڑا بحری بیڑا ایران کی طرف بڑھ رہا ہے، بحری بیڑا تیزی سے بھرپور طاقت، جوش، واضح مقصد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہےانہوں نے کہا کہ وینیزویلا بھیجے گئے بیڑے سے بھی بڑے بیڑے کی قیادت عظیم طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن کر رہا ہے۔ وینزویلا کی طرح، یہ بحری بیڑا بھی ضرورت پڑنے پر طاقت سے اپنے مشن کو فوری مکمل کرنے کا اہل ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امید ہے ایران جلد از جلد مذاکرات کی میز پر آئے گا، امید ہے ایران منصفانہ اور مساوی معاہدے پر بات چیت کرے گا۔ کوئی جوہری ہتھیار نہیں، ایسا معاہدہ جو تمام فریقین کےلیے بہتر ہو۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور معاملہ واقعی نہایت اہم ہے، میں نے ایران سے پہلے بھی کہا تھا معاہدہ کرلو، ایران نے ایسا نہیں کیا اور پھر آپریشن مڈنائٹ ہیمر ہوا، ایران کو بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑاامریکا کے صدر نے آئندہ حملے کے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے معاہدہ نہ کیا تو اگلا حملہ کہیں زیادہ بدتر ہوگا، ایسا دوبارہ نہ ہونے دیں۔خیال رہے کہ امریکی جانب سے 22 جون 2025 کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا گیا تھا، اس مشن کو امریکا نے مڈنائٹ ہیمر کا نام دیا تھا۔ امریکا نے اس حملے میں ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ ایران کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ اسکی جوہری تنصیبات و صلاحیت محفوظ ہیں
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved