ملک بھر میں آج سے مزید بارشوں اور برف باری کی پیش گوئی

Share

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آج سے مزید بارشوں اور برف باری کی پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور برف باری کا امکان ہے، اسلام آباد، مری، گلیات میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے، اسی طرح پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسیں گے۔ہری پور، پشاور، مردان، نوشہرہ، کوہاٹ میں بارش متوقع ہے جبکہ ناران، کاغان، کالام اور چترال میں برفباری سے سڑکیں بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، بلوچستان میں قلات، مستونگ، ژوب، نوشکی اور خاران میں بارش متوقع ہے۔اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین اور قلعہ عبداللہ میں پیر اور منگل کو برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Check Also

این ڈی ایم اے کا ملک میں شدید سردی سے متعلق الرٹ جاری

Share نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں شدید سردی سے …