مریم نواز کا بسنت کے دوران میٹرو، اورنج ٹرین اور گرین لائن میں مفت سفر کی سہولت کا فیصلہ

Share

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کو اُن کو خوشیاں لوٹانے آئی ہوں، بسنت 500 سال پرانا تہوار ہے۔لاہور میں بسنت سے متعلق اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ حکومت پنجاب کا 6 ، 7 اور 8 فروری کو بسنت کے دوران میٹرو بس، اورنج ٹرین اور گرین لائن میں مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بسنت 500 سال پرانا تہوار ہے، پنجاب کی ثقافت بھرپور طریقے سے اجاگر کریں گے، صوبے کے عوام کو اُن کی خوشاں لوٹانے آئی ہوں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ بسنت کو محفوظ بنانے کے لیے 10 لاکھ موٹر سائیکل سواروں کو سیفٹی راڈز لگا کر دیں گے، ڈور اور پتنگ کے سائز کی خلاف ورزی پر سزا دی جائے گی۔اُن کا کہنا تھا کہ بسنت کو محفوظ بنانے کے لیے تمام ادارے کام کررہے ہیں، لاہور بسنت کے لیے مانیٹرنگ سمیت ہر لحاظ سے جامع پلان بنایا گیا ہے۔مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں لوگوں کو تفریح سے محروم کیا گیا تھا، صوبے بھر میں 6، 7، 8 فروری کو بسنت منائی جائے گی۔

Check Also

کراچی کو وفاق کا حصہ بنایا جائے، 18ویں ترمیم ختم کی جائے، ایم کیو ایم کا مطالبہ

Share وفاقی وزیر مصفطیٰ کمال نے کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کا مطالبہ کردیا۔کراچی …