ڈی آئی خان میں سربراہ امن کمیٹی کے گھر شادی تقریب میں دھماکہ، 5 افراد جاں بحق

Share

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں امن کمیٹی کے سربراہ نور عالم محسود کے گھر میں شادی کے تقریب کے دوران خودکش دھماکے سے پانچ افراد جاں بحق ، متعدد زخمی ہو گئے۔مقامی پولیس کے مطابق قریشی موڑ کے قریب امن کمیٹی کے ممبر نور عالم محسود کے گھر میں خودکش دھماکا ہوا اور اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر روانہ کردی گئی۔پولیس نے بتایا کہ خودکش دھماکے کے وقت گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی اور دھماکے میں اب تک پانچ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے وقت امن کمیٹی کے متعدد ارکان شادی کی تقریب میں موجود تھے، زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

Check Also

علیمہ خان کے 14ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Share راولپنڈی میں 26 نومبر تھانہ صادق آباد احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت …