نیشنل گرڈ میں بڑی خرابی، پاکستان کا بیشتر حصہ اندھیرے میں ڈوب گیا

Share

نیشنل گرڈ میں خرابی کے باعث کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔ذر نیشنل گرڈ میں خرابی کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند ہوگئی ہے جبکہ سندھ میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے، کینپ نیوکلیئر پلانٹ کی بجلی بھی سسٹم سے نکل گئی ہے اور ملتان سے زیریں پنجاب میں بھی بجلی سسٹم سے نکل چکی ہے، نیشنل گرڈ میں خلل سے 6 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکلی ہے جس کی بحالی کے لیے آپریشن جاری ہے۔دوسری جانب نیشنل گرڈ میں خرابی سے کراچی کا بڑا حصہ بھی بجلی سے محروم ہوگیا ہے جہاں لیاقت آباد سی ون ایریا، فیڈرل بی ایریا بلاک 13، 12، 11، ناظم آباد بلاک چار اور تین، کھارادر، لیاری، اولڈ سٹی ایریا، ملیر ہالٹ اور رفاع عام میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔راشد منہاس روڈ، گلشن جمال، ڈالمیا روڈ، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ڈیفنس ہاؤسنگ اور پی ای سی ایچ سوسائٹی میں بھی بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ہے بہاولنگر میں بھی بریک ڈاؤن کی وجہ سے ضلع بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جبکہ ملتان شہر کے بیشتر علاقوں میں بھی بجلی بند ہے۔وزارت توانائی کےمطابق ملک کے جنوبی ٹرانسمیشن سسٹم میں حادثاتی خرابی ہوئی ہے جس سے متعدد جنوبی پاور پلانٹس مرحلہ وار ٹرپ ہو رہے ہیں، پاورپلانٹس ٹرپ ہونے سے ملک کے جنوبی حصے میں بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ آرہی ہےوزارتِ توانائی نے جاری کیے گئے اعلامیے کے ذریعے بتایا ہے کہ مُلک کے جنوبی ٹرانسمیشن سسٹم میں حادثاتی خرابی ہوئی ہے۔اعلامیے میں وزارتِ توانائی کا کہنا ہے کہ اس حادثاتی خرابی کے باعث متعدد جنوبی پاور پلانٹس مرحلہ وار ٹرِپ ہو رہے ہیں۔

وزارتِ توانائی کے اعلامیے کے مطابق پاور پلانٹس ٹرپ ہونے سے مُلک کے جنوبی حصے میں بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ آ رہی ہے۔اعلامیے میں وزارتِ توانائی نے مزید بتایا ہے کہ وزارتِ توانائی پوری تندہی سے خرابی کی وجہ کی تفتیش کر رہی ہے۔

وزارتِ توانائی کی جانب سے اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جلد از جلد بجلی کے نظام کو مکمل بحال کر لیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar