
یادو مجھے کافی میسجز کرتے تھے‘، بالی وڈ اداکارہ کا دعویٰ
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوریا کمار یادو نے اپنے بارے میں خوشی مکھرجی کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک متنازع بیان کے بعد سخت قانونی قدم اٹھاتے ہوئے اداکارہ کے خلاف ہتکِ عزت کے مقدمے میں 100 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔’سوریاکمارسوریا کمار یادو کے وکلاء کا کہنا ہے کہ خوشی مکھرجی نے کرکٹر سے متعلق میسجز بھیجنے کا جو دعویٰ کیا ہے وہ بالکل جھوٹا اور بے بنیاد ہے اور اس سے کرکٹر کی ساکھ پر بہت برا اثر پڑ سکتا ہے۔واضح رہے کہ خوشی مکھرجی نے کچھ دنوں قبل اپنے ایک انٹرویو میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ میں کسی بھی کرکٹر کو ڈیٹ نہیں کرنا چاہتی مگر بہت سے کرکٹرز میرے پیچھے ہیں، ماضی میں سوریا کمار یادو بھی مجھے کافی زیادہ میسجز کیا کرتے تھے لیکن اب ہماری بات نہیں ہوتی اور میں کسی بھی طرح کے تعلق سے خود کو جوڑنا نہیں چاہتی ہوں
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved