کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share

کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک سیریل ریپسٹ کو گرفتار کر لیا، جس پر الزام ہے کہ اس نے 100 سے زائد بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم نے متاثرہ بچوں کی نشاندہی پر کارروائی کی۔

پولیس حکام کے مطابق مرکزی ملزمان میں عمران اور وقاص خان شامل ہیں۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) انویسٹگیشن عثمان سدوزئی کے مطابق 2020 سے 2025 کے دوران سات شکایات پولیس میں رپورٹ ہوئیں، اور تمام کیسز میں ایک ہی شخص کا ڈی این اے ملا، جس سے پولیس بھی چونک گئی۔عثمان سدوزئی نے بتایا کہ متاثرہ تمام بچے 12 سے 13 سال کے ہیں، اور ایک کیس میں بچے کے ساتھ دو سے زائد افراد نے زیادتی کی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے چھ جنوری کو اس تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی، جس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا۔عثمان سدوزئی نے واضح کیا کہ تمام کیسز میں فوری طور پر ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا، اور ثبوتوں کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے

Check Also

سلطان راہی کو کس نے قتل کیا

Share سردیوں کی رات تھی اور وقت تھا لگ بھگ ساڑھے بارہ بجے کا۔ سڑک …