سپورٹس اتھارٹی انڈیا کے ٹریننگ سینٹر میں دو زیرِ تربیت کھلاڑیوں کی ہلاکت، ’کمرے سے ایک سوسائیڈ نوٹ ملا ہے،‘ پولیس

Share

کیرالہ کے ضلع کولم میں سپورٹس اتھارٹی انڈیا (سائی) کے ٹریننگ سینٹر میں جمعرات کی صبح دو زیرِ تربیت کھلاڑی مردہ حالت میں پائی گئیں۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والی ایک کھلاڑی 17 سال کی تھیں جو ایتھلیٹکس کی تربیت حاصل کر رہی تھیں اور کوژیکوڈ کی رہائشی تھیں۔ وہ بارہویں جماعت کی طالبہ تھیں۔ دوسری کھلاڑی 15 سال کی تھیں جو کبڈی کی تربیت لے رہی تھیں اور ترواننت پورم میں دسویں جماعت کی طالبہ تھیں۔ابتدائی طور پر اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں کی موت خودکشی کے باعث ہوئی ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کی ہلاک کی خبر اُس وقت سامنے آئی کہ جب وہ دونوں صبح پانچ بجے ہونے والی ٹریننگ میں شریک نہ ہوئیں۔ دونوں کو الگ الگ کمروں میں رکھا گیا تھا، تاہم بدھ کی رات 15 سالہ کھلاڑی نے 17 سالہ کھلاڑی کے کمرے میں رات گُزارنے کے لیے قیام کیا تھا۔پولیس کمشنر کرن نارائنن نے بتایا کہ کمرہ کھولنے پر ایک سوسائیڈ نوٹ ملا، جس میں صرف اپنی جان لینے پر معافی مانگی گئی تھی، تاہم کوئی واضح وجہ درج نہیں تھی۔پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور کہا ہے کہ والدین شدید صدمے میں ہیں۔ دیگر ٹرینی کھلاڑیوں، کوچز اور اہلِ خانہ کے بیانات بھی قلمبند کیے جا رہے

Check Also

2025 کے تنازعات اور امریکی حملوں کے بعد ایران کے پاس کس نوعیت کا اسلحہ باقی رہ گیا ہے؟

Share 2025 کے دوران امریکی حملوں اور خطے میں بڑھتے ہوئے تنازعات کے باوجود ایران …