امریکی امیگریشن حکام کی فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت، ٹرمپ مطمئن

Share

امریکی ریاست منی سوٹا میں امیگریشن حکام کی فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت کے بعد منیاپولس شہر میں حالات کشیدہ ہوگئے۔واقعے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے شہریوں نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کو عوام کی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔منیا پولس واقعے میں ہلاک خاتون کی شناخت 37 سالہ رینی نیکول کے نام سے ہوئی ہے، مئیر منیا پولس نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی ای افسر نے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کی جان لے لی۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی ای افسر کی فائرنگ بظاہر دفاعِ میں تھی، خاتون نے افسر کو گاڑی سے کچلا، خاتون بدنظمی، مزاحمت اور رکاوٹ ڈال رہی تھی اور آئی سی ای افسر نے خود کو بچانے کیلئے فائرنگ کی۔

Check Also

شامی فوج اور ایس ڈی ایف کی لڑائی میں 9 شہری جاں بحق، 55 زخمی

Share شام کے شہر حلب میں سرکاری افواج اور شامی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف …