
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2024 میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے اگلے ایڈیشن کے لیے نیا فارمیٹ جاری کر دیا ہےامریکا اور ویسٹ انڈیز ٹی 20 ایونٹ کی میزبانی کریں گے جو ناک آؤٹ سے قبل دو مرحلوں میں کام کرے گا۔پانچ کے چار گروپوں میں سے ہر ایک میں سرفہرست دو ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں جائیں گی، جہاں باقی فریقین کو چار کے دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔آئی سی سی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ہر گروپ میں سرفہرست دو پھر سیمی فائنل میں پہنچیں گے، میزبان امریکا اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ ساتھ، آسٹریلیا میں حال ہی میں ختم ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹاپ آٹھ ٹیمیں (ہر سپر 12 گروپ میں ٹاپ چار) نے 2024 کے ٹورنامنٹ کے لیے جگہیں حاصل کیں۔دریں اثنا آئی سی سی مردوں کی ٹی 20 ٹیم رینکنگ میں اگلی بہترین ٹیموں، افغانستان اور بنگلا دیش نے بھی میگا ایونٹ میں اپنی جگہ بک کر لی ہے