اسرائیل اور شام کا انٹیلی جنس و سفارتی مشترکہ میکنزم قائم کرنے کا فیصلہ

Share

اسرائیل اور شام نےانٹیلی جنس اور سفارتی رابطوں کے لیے مشترکہ میکنزم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی وفد کی سربراہی میں اسرائیل اور شام کے اعلیٰ حکام کے درمیان پیرس میں ملاقات ہوئی۔امریکا کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور شام کے درمیان یہ پیشرفت مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کی جانب قدم ہے۔اسرائیلی ذرائع کے مطابق پیرس میں ہونے والے یہ مذاکرات امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ کے بعد ممکن ہوئے، جنہوں نے اسرائیل اور شام دونوں پر زور دیا کہ سرحدوں پر سیکیورٹی صورتحال کو مستحکم کرنے کے لیے کسی معاہدے تک پہنچا جائے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اقدام مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ممکنہ معمول سازی کی جانب پہلا قدم ثابت ہو سکتا ہے۔

Check Also

کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر طیارے کو روک لیا گیا

Share امریکی صدر ٹرمپ کی میری لینڈ رہائش گاہ کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود …