
انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں شدید زلزلے نے تباہی مچا دی زلزلے سے 44 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔صوبہ ویسٹ جاوا میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے انڈونیشین دارالحکومت جکارتہ میں بھی محسوس کئے گئے، شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔

یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ویسٹ جاوا کا علاقہ سیانجر تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، زلزلے کے باعث کم از کم 44 افراد ہلاک ہوئے جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے۔زلزلے کے جھٹکوں سے جکارتہ میں بھی متعدد عمارات 3 منٹ تک لرزتی رہیں جبکہ کچھ کو خالی بھی کرایا گیا، زلزلے سے ممکنہ طور پر ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور امدادی کام جاری ہے۔حکام کی جانب سے کہا گیا کہ زلزلے کے مرکز کے قریب افراد کو محتاط رہنا چاہیے کیونکہ آفٹرشاکس کا خطرہ موجود ہے