امریکا کا وینزویلا کے صدر مادورو کےخلاف کریمنل چارجز کا اعلان

Share

امریکا نے وینزویلا کے صدر مادورو کےخلاف کریمنل چارجز کا اعلان کردیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر حملے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری ہدایت پر امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت میں ایک غیر معمولی آپریشن کیا، امریکی فوج کی فضائی، زمینی اور بحری طاقت کا شاندار مظاہرہ دیکھا گیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا، یہ امریکی فوجی طاقت کا ایک غیر معمولی، شاندار مظاہرہ تھا, وینزویلا کو اقتدار کی منتقلی تک ہم چلائیں گے، ہماری تیل کی کمپنیاں وینزویلا جائیں گی۔امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے دوسرے مرحلے میں فضائی حملوں کا منصوبہ بنایا ہے، سلیمانی اور البغدادی کو بھی ہم نے اسی طرح نشانہ بنایا تھا، ایران کی جوہری تنصیبات کو بھی اسی طرح کے حملے میں تباہ کر دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے تمام اہداف کو بالکل درست نشانہ بنایا، دنیا میں کوئی اور ملک ایسا کارنامہ انجام نہیں دے سکتا، جب مادورو کو گرفتار کیا گیا تو کراکس میں مکمل اندھیرا تھا، بجلی بند تھی، مادورو کی گرفتاری کے لیےآپریشن میں فضائی، زمینی اور بحری طاقت کا استعمال کیا گیا، انہیں اور ان کی اہلیہ کو نیویارک منتقل کیا جا رہا ہےخیال رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر امریکی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکا نے وینزویلا اور اس کے لیڈر پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو پکڑ کر ملک سے باہر منتقل کیا گیا ہے۔ وینزویلا پر حملے کے لیے بہت اچھی منصوبہ بندی کی گئی۔دوسری جانب وینزویلا کے نائب صدر نے کہا ہے کہ وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کے بارے میں نہیں جانتے ہیں کہ وہ کہاں ہیں، دونوں شخصیات کے زندہ ہونے کا ثبوت دیا جائے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس کو امریکی فورسز نے ان کے بیڈ روم سے پکڑا۔

Check Also

امریکا کی وینزویلا کے قریب روسی تیل بردار جہاز پر قبضے کی کوشش

Share امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب روسی تیل بردار جہاز بیلا 1 ( …