
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے گرفتار صدر کی تصویر جاری کردی۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر امریکی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکا نے وینزویلا اور اس کے لیڈر پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو پکڑ کر ملک سے باہر منتقل کیا گیا ہے۔ وینزویلا پر حملے کے لیے بہت اچھی منصوبہ بندی کی گئی۔دوسری جانب وینزویلا کے نائب صدر نے کہا ہے کہ وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کے بارے میں نہیں جانتے ہیں کہ وہ کہاں ہیں، دونوں شخصیات کے زندہ ہونے کا ثبوت دیا جائے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس کو امریکی فورسز نے ان کے بیڈ روم سے پکڑا.
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved