
مائی کلاچی روڈ کے مین ہول سے 4 لاشیں ملنے کے واقعے میں پیشرفت سامنے آ گئی، مقتولہ انیلہ کے لواحقین ڈاکس پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔مقتولہ کے بھائی مصطفیٰ نے موقف اختیار کیا کہ ہماری کسی سے دشمنی نہیں، بہن سے ایک ہفتہ قبل آخری بار فون پر بات ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ متعدد بار بہن کے گھر گیا تو تالا لگا پایا، 2 روز قبل بھی گیا تو تالا لگا ہوا تھا، 30 دسمبر سے بہن کا موبائل بند تھا۔مصطفیٰ نے مزید کہا کہ بہن کو ڈھائی سال قبل شوہر نے طلاق دے دی تھی، جس کے بعد وہ اپنے بچوں کی کفالت کر رہی تھی۔میری بھانجی اور دو بھانجے پڑھتے تھے، مقتولہ کے بھائی نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے سزا دی جائے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved