
بھارتی رئیلٹی شو بگ باس تمل 9 کے دوران ساتھی فنکاروں نے اداکارہ کو گاڑی سے باہر دھکیل دیا، جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کرنا پڑا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بگ باس تامل 9 کے “ٹکٹ ٹو فائنل” ہفتے کے ایک ٹاسک میں پرووتھی (وی جے پیرو) اور کامارودین نے سینڈرا ایمی پریجن کو زبردستی گاڑی سے باہر دھکیل دیا، جس کے بعد سینڈرا گھبراہٹ اور خوف کا شکار ہو گئیں۔شو میں اس حرکت کو دیکھ کر لوگ حیران ہوگئے اور ٹاسک میں شامل دیگر شرکاء نے احتجاج کیا، لیکن اداکارہ کو دھکیلنے والے دونوں افراد گاڑی میں بیٹھے رہے، سینڈرا گر پڑیں، سباری ناتھن اور گنا ونوت کمار فوراً ان کی مدد کو پہنچے۔ بعد میں سینڈرا کو اسپتال لے جانا پڑا۔سینڈرا نے بعد میں بگ باس سے التجا کی کہ انہیں گھر بھیج دیا جائے تاکہ وہ اپنے شوہر کے پاس جا سکیں، کیونکہ وہ پیرو اور کامارودین کی دوبارہ جارحانہ حرکت سے خوفزدہ ہیں
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved