
انتہائی بباوثوق ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی میں آرمی چیف سمیت دیگر اعلیٰ عہدوں پر تعیناتی کا. عمل آج سے باقاعدہ شروع کر دیا گیا ہے اس حوالے سے سمری بھی روانہ کی جا چکی ہے، وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ آصف نے آئینی عمل کے آغاز کی تصدیق بھی کردی ہے. وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرری کے حوالے سے طریقۂ کار کا آغاز ہو گیا ہے، جب سمری آئے گی تو ناموں پر بحث ہوگی۔وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے نئے بیان میں بتایا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات میں موجودہ حالات پر تبادلہ خیال ہوا ہے، آرمی چیف کی تقرری پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، انشاءاللّٰہ جلد آئینی تقاضوں کے مطابق تکمیل ہو جائے گی۔خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سمری وزیراعظم ہاؤس ابھی تک نہیں آئی، کل یا پرسوں تک سمری آجائے گی، نومبر تک آرمی چیف کی تقرری کا مرحلہ مکمل ہوجائے گا، آرمی چیف کی تقرری سے متعلق ہمیں کوئی دباؤ نہیں ہے، اتحادیوں کے ساتھ تبادلہ خیال ہر سطح پر ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ سینئر موسٹ 5 یا 6 نام آئیں گے اِنہی میں سے نام فائنل ہو جائے گا، فی الحال اس وقت تک اس معاملہ میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئیوفاقی وزیر خواجہ آصف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آرمی چیف کے تقرر کا عمل پیر سے شروع ہو کر منگل، بدھ تک مکمل ہو جائے گا۔تاہم باوثوق ذرائع کے مطابق سمری وزیراعظم ہاؤس بھجوا دی گئی ہے اور اس پر باقاعدہ آئینی پروسیس شروع ہوچکا ہے، یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر کو ریٹائر ہوجائیں گے۔ان کی ریٹائرمنٹ سے قبل 27 نومبر کو نئے آرمی چیف کا اعلان کر دیا جائے گا