جولائی سےاکتوبرتک موبائل فون،گاڑیوں کی درآمدمیں80فیصدکمی، سرکاری اعداد وشمارجاری

Share

ادارہ شماریات نے جولائی تا اکتوبر 2022ء میں درآمدات سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 4 ماہ میں موبائل فونز کی درآمد میں 65 فیصد جبکہ کاروں کی درآمد میں80 فیصد تک کمی رونما ہوئی ہےادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اکتوبر کے دوران 22 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز یعنی 50 ارب 41 کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد ہوئے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 64 کروڑ 46 لاکھ ڈالرز کے فون درآمد کیے گئے تھے۔ادارہ شمارت کے مطابق گزشتہ سال درآمدی موبائل فونز کا حجم 107 ارب روپے رہا تھارپورٹ کے مطابق 4 ماہ کے دوران کاروں کی درآمدات میں 80 فیصد تک کمی آئی ہے، کل 37 کروڑ 94 لاکھ ڈالرز کی گاڑیاں درآمد کی گئیں۔ادارہ شماریات کے مطابق کاروں کی درآمدات پر 74 ارب روپے کے مساوی زرمبادلہ خرچ ہوا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے 4 ماہ میں 64 کروڑ 32 لاکھ ڈالر یعنی جولائی تا اکتوبر 106 ارب روپے مالیت کی گاڑیاں درآمد ہوئیں

Check Also

مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کی جاتی امرا میں نکاح کی تقریب

Share وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *