مقررہ وقت سے قبل پتنگ سازی یا پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد ، مراسلہ جاری

Share

پنجاب میں پتنگ بازی کی ممانعت کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ داخلہ کاکمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز کو جاری کردہ مراسلہ میں پنجاب بھر میں پتنگ بازی کی ممانعت کے قانون پر عملدرآمد کیلئے ہدایات دی گئی ہیں۔ بعض علاقوں میں غیر قانونی پتنگ بازی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ نے صرف 6 ،7، 8 فروری کو لاہور میں محدود پیمانے پر بسنت کی اجازت دی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق مقررہ وقت سے قبل پتنگ سازی یا پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد ہے۔ غیر قانونی پتنگ بازی انسانی جانوں اور عوامی تحفظ کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ غیر قانونی پتنگ بازی کے باعث راہگیروں کے زخمی ہونے کے واقعات تشویشناک ہیں۔ انسانی جانوں کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انسانی جانوں کیلئے خطرہ بننے والی پتنگ بازی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔ جشن بہاراں کے دوران ثقافتی سرگرمی کے طور پر محفوظ بسنت کی اجازت دی گئی ہے۔پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تمام کارروائیاں “کائٹ فلائنگ ریگولیشنز بل 2025 کے مطابق کی جائیں گی۔ حکومتی اجازت کے بغیر پتنگ سازی اور پتنگ بازی مکمل طور پر غیر قانونی ہے۔

Check Also

مرضی کے خلاف شادی کا دباؤ، بھارتی اداکارہ نے خودکشی کر لی

Share بنگلورو: کنڑ اور تامل ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ نندنی سی ایم بنگلورو میں …