خاتون کیساتھ چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی، ملزمان گرفتار

Share

بھارتی شہر فریدآباد میں ایک 28 سالہ شادی شدہ خاتون کو چلتی وین میں ڈھائی گھنٹے تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے سڑک پر پھینکنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی شب پیش آیا۔ خاتون رات کے وقت گھر جانے کے لیے سواری کا انتظار کر رہی تھی کہ ایک وین اس کے پاس آ کر رکی۔ وین میں موجود دو نوجوانوں نے خاتون کو گھر چھوڑنے کا جھانسہ دے کر وین میں بٹھا لیا۔متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان نے وین میں مسلسل زیادتی کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں، بعدازاں ملزمان خاتون کو چلتی وین سے سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئےخاتون کی جانب سے فون کرنے پر اِس کے اہل خانہ موقع پر پہنچے اور تشویشناک حالت میں اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شدید ذہنی صدمے سے دو چار متاثرہ خاتون کی حالت اب مستحکم ہے، تاہم بیان ریکارڈ نہیں کیا جا سکا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور واردات میں استعمال ہونے والی وین بھی برآمد کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاتون تین بچوں کی ماں ہے اور گھریلو تنازع کے باعث شوہر سے الگ اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی تھی

Check Also

فیصل آباد جھنگ روڈ پر بس اور وین میں خوفناک تصادم سے14 افراد جاں بحق

Share فیصل آباد جھنگ روڈ پر بس اور مسافر وین میں خوفناک تصادم سے 13 …