
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبےمیں تعاون کے مفاہتی یادداشت (ایم او یو) کے مسودے کی منظوری دے دی۔ریاض سے سعودی میڈیا کے مطابق کابینہ نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جو سعودی وژن 2030ء کے اہداف میں شامل ہیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کا مقصد سعودی شہریوں اور قیام پذیر افراد کے معیار زندگی کو بہتر کرنا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق اجلاس نے مختلف ملکوں کے ساتھ باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں کے مسودوں کی منظوری دی۔ سعودی میڈیا کے مطابق مقامی سطح پر مختلف اعلیٰ عہدیداروں کی ترقی کی بھی منظوری دی گئی۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved