امریکی صدر کی جوہری تعمیرات جاری رکھنے پر ایران پر قیامت برپا کرنے کی دھمکی

Share

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری تعمیرات جاری رکھنے پر ایران پر قیامت برپا کرنے کی دھمکی دیدی۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکی فلوریڈا میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کے اہم مسائل پر بات چیت ہوئی، غزہ سیز فائر معاہدے کے اگلے مرحلے پر بھی گفتگو ہوئی۔صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا ہم چاہتے ہیں جنگ بندی پر جلد ازجلد معاہدہ ہوجائے، امریکا اسرائیل کا ساتھ دیتا رہے گا، ایران نے جوہری صلاحیت حاصل کی تو ختم کر دیں گے، حماس کو ہرصورت غیرمسلح کیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اطلاعات ہیں ایران دوبارہ جوہری تنصیبات تعمیر کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اگر ایسا ہوا تو امریکا فوری حملوں کی حمایت کرے گا اور قیامت برپا کر دیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے اپنا جوہری پروگرام دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کی تو ہمیں اسے تباہ کرنا ہوگا، ان کے مطابق ایران کو کسی معاہدے پر آ جانا چاہئے تھا، تاہم بعض اوقات ایسا نہیں ہو پاتا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ نیتن یاہو کے ساتھ پانچ اہم امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی، انہوں نے مزید کہا کہ غزہ منصوبے کا دوسرا مرحلہ جلد شروع ہونے کی امید ہے اور غزہ کی تعمیر نو کا عمل بھی آئندہ دنوں میں شروع ہو جائے گا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اسرائیل کا ساتھ دیتا رہے گا۔

Check Also

رواں سال 3 ہزار سے زائد تارکین وطن اسپین میں داخل ہونے کی کوشش میں مارے گئے، ہسپانوی این جی

Share ہسپانوی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسپین میں داخل ہونے کی …