نئے سال کی آمد پر دبئی میں 8 روزہ خصوصی تقریبات کا اعلان

Share

نئے سال کی آمد پر دبئی میں 8 روزہ خصوصی تقریبات کا اعلان کردیا گیا۔ سال نو کی تقریبات 31 دسمبر سے 7 جنوری تک جاری رہیں گی، جس کے لیے شہریوں کو خصوصی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارت کے شہر دبئی میں نئے سال کے خوش آمدید کہنے کے لیے 8 روزہ خصوصی جشن کا اعلان کیا گیا ہے۔اس جشن میں آتش بازی، اسٹریٹ پرفارمنس اور رنگا رنگ شوز تقریبات میں شامل ہوں گے۔دبئی میں شہریوں کو رات 2 بجے تک ٹریفک کے متبادل روٹس استعمال کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

Check Also

رواں سال 3 ہزار سے زائد تارکین وطن اسپین میں داخل ہونے کی کوشش میں مارے گئے، ہسپانوی این جی

Share ہسپانوی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسپین میں داخل ہونے کی …