زیلنسکی امریکی صدر سے ملاقات کیلئے فلوریڈا پہنچ گئے

Share

یوکرینی صدر زیلنسکی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے لیے فلوریڈا کے ریزورٹ مارا لاگو پہنچ گئے، ٹرمپ نے ان کا استقبال کیا۔میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ روسی صدر پیوٹن امن کے لیے سنجیدہ ہیں، یوکرینی اور روسی دونوں صدور ہی امن معاہدے کے خواہاں ہیں، آج کی ملاقات اچھی ہونے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ زیلنسکی سے ملاقات کے بعد پیوٹن کو کال کروں گا اور یورپی رہنماؤں سے بھی ٹیلیفون پر بات کروں گا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آج کی بات چیت میں سیکیورٹی معاہدہ اور یوکرین کے لیے معاشی فوائد بھی ہوں گے، ہم یوکرین امن کے لیے بات چیت کے آخری مراحل میں ہیں

Check Also

طیارہ حادثے کا شکار لیبیا کے آرمی چیف کے لیے بعد از وفات فیلڈ مارشل کا اعزاز

Share لیبیا میں سوگ کے دنوں کے بعد آرمی چیف جنرل محمد علی احمد الحداد …