امریکی ریاست نیوجرسی میں 2 ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے

Share

امریکی ریاست نیوجرسی میں2 ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، حادثے میں ایک شخص ہلاک، ایک زخمی ہوگیا۔امریکی میڈیا کے مطابق بیسن روڈ کے علاقے میں دو ہیلی کاپٹروں کے درمیان تصادم ہوا، حادثے کے بعد ایک ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی۔ہیمونٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے حادثے میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ شدید زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اُس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں پائلٹ کے علاوہ کوئی اور سوار نہیں تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق متعلقہ حکام ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں

Check Also

ٹرمپ کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز نے بھی اپنے عہدے …