جاپان میں 56 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، خاتون ہلاک، 26 افراد زخمی

Share

جاپان میں ہونے والے خطرناک حادثے میں 56 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی واقعے میں 1خاتون ہلاک اور 26 افراد زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی ذرائع کے مطابق شاہراہ پربرف باری، پھسلن سے 2 ٹرک ٹکرائے جس کے بعد دیگر گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکراتی چلی گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق برف باری اور پھسلن کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ سڑک تاحال معمول کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔حادثے میں زخمی ہونے والے 26 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حادثے میں ہلاک ہونے والی 77 سالہ خاتون کا تعلق ٹوکیو سے بتایا جاتا ہے

Check Also

گردوارہ کے سابق صدر راجندر سنگھ اٹلی میں فائرنگ سے ہلاک

Share اٹلی کے شہر کَوُو میں گردوارہ ماتا صاحب کور کے سابق صدر راجندر سنگھ …