مصر کیجانب سے غزہ کے لئے مزید 5900 ٹن امدادی سامان روانہ

Share

مصری حکومت نے غزہ کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تقریباً 5900 ٹن امدادی سامان پر مشتمل قافلہ روانہ کر دیا۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصری ہلالِ احمر نے گزشتہ روز ’’زاد العزة، مصر سے غزہ تک‘‘ کے عنوان سے 102 واں قافلہ روانہ کیا، جو ہنگامی انسانی امداد کے ٹرکوں پر مشتمل ہے، یہ امداد کی فراہمی کے لئے بطور قومی رابطہ کار ادارے کے طور پر ان کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس قافلے میں تقریباً 3 ہزار ٹن فوڈ باسکٹس اور آٹا، 1900 ٹن سے زائد طبی و امدادی سامان اور ایک ہزار ٹن سے زائد پٹرولیم مصنوعات شامل ہیں۔ہلالِ احمر نے اعلان کیا کہ غزہ کے لئے موسمِ سرما کی بنیادی اشیا بھی بھیجی گئی ہیں، جن میں 33,200 سے زائد کمبل، تقریباً 15,350 گرم ملبوسات، 4,800 بستر اور متاثرین کی پناہ کے لئے 3,150 خیمے شامل ہیں۔یاد رہے کہ مصری ہلالِ احمر کی جانب سے شروع کیا گیا ’’زاد العزة، مصر سے غزہ تک‘‘ نامی یہ سلسلہ 27 جولائی کو شروع ہوا، جس کے تحت خوراک، آٹے، بچوں کے دودھ، طبی سازوسامان، ادویات، ذاتی نگہداشت کی اشیاء اور ہزاروں ٹن ایندھن پر مشتمل امداد پہنچائی جا رہی ہے۔

Check Also

شامی مسجد میں دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی

Share شام کے صوبے حمص میں مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے …