
لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کے امن دستے میں شامل فوجی اہلکار اسرائیلی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔عرب میڈیا کے مطابق اقوام کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں تعینات اس کی عارضی امن فوج کی پوزیشنز پر اسرائیلی حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے، اسرائیل کی جانب سے یہ حملہ ایک جارحانہ اقدام ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے امن دستے(UNIFIL) جنوبی لبنان کے علاقے میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے کردار ادا کررہے ہیں۔اقوام متحدہ امن دستے کی جانب سے واقعے کی تفصیل میں مزید بتایا گیا ہے کہ بسترا گاؤں کے قریب فائرنگ کے ساتھ دستی بم دھماکا بھی ہوا ہے۔یاد رہے کہ اکتوبر کے مہینے میں بھی اسرائیل فوج کی جانب سے امن فوج پر دستی بم حملوں کے 3 مختلف واقعات رپورٹ ہوئے تھے جس میں ایک اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی تھی۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved