جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام 4 مسافر ایف آئی اے حوالات میں بند

Share

جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے4 مسافر آف لوڈ کر دیئے گئے ۔ترجمان کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 4 مسافر آف لوڈ کر دیئے ،مسافروں میں محمدعمران، میاں توصیف، سلطان افضل اور عبدالرحمان شامل ہیں ،مسافر فلائٹ نمبر CZ8070 کے ذریعے ورک ویزے پر نیوزی لینڈ جا رہے تھے،مسافروں کا تعلق اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سے ہے،مسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے ورک ویزے جعلی نکلے۔مسافروں کے پاسپورٹ پر راولپنڈی، ایبٹ آباد اور پشاور آفسسز کی پروٹیکٹر اسٹمپ لگی ہوئی تھی،مسافروں کو بعد ازاں مزید کاروائی اور ایجنٹ کی نشاندہی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا

Check Also

سی سی ڈی نے 3بیٹے، داماد اور بھائی کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا، خاتون عدالت پہنچ گئی

Share سیشن عدالت لاہور میں پولیس مقابلے میں ہلاک 3بیٹوں کی والدہ نے آئی جی …